Friday, 5 October 2012

Life created from eggs made from skin cells Latest Study

The resulting mice were fully fertile
ان چوہوں کے بچے پیدا ہوئے ہیں جنہیں تجربہ گاہ میں تیار کیا گیا تھا۔

Stem cells made from skin have become "grandparents"

 after generations of life were created in experiments by

 scientists in Japan.

The cells were used to create eggs, which were fertilised to produce baby mice. These later had their own babies.
If the technique could be adapted for people, it could help infertile couples have children and even allow women to overcome the menopause.
But experts say many scientific and ethical hurdles must be overcome.
Healthy and fertile
Stem cells are able to become any other type of cell in the body from blood to bone, nerves to skin.
Last year the team at Kyoto University managed to make viable sperm from stem cells. Now they have performed a similar feat with eggs.
They used stem cells from two sources: those collected from an embryo and skin-like cells which were reprogrammed into becoming stem cells.

سٹیم سیلز سے بنے انڈے سے زندگی کی نمود


جلد سے بنے سٹیم سیل اب ’دادا دادی‘ بن چکے ہیں کیوں کہ سائنسدانوں نے تجربہ گاہ میں سٹیم سیل سے جو زندگی پیدا کی تھی ان کی ایک نسل آگے بڑھی ہے۔
یہ کارنامہ جاپان میں سامنے آیا ہے جہاں سٹیم سیلز سے انڈے بنائے گئے اور ان میں تخم ریزی کر کے ان سے نوزائیدہ چوہے پیدا کیے گئے تھے۔ بعد میں ان چوہوں کے اپنے بچے بھی پیدا ہوئے۔
اگر اسی تکنیک کو انسانوں پر استعمال کیا جائے تو بانجھ لوگوں کے ہاں اولاد ہو سکتی ہے۔ یہاں تک کہ خواتین میں حیض کے بند ہونے کے عمل کو بھی روکا جا سکتا ہے۔
اس کے باوجود سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ابھی اس سلسلے میں کئی سائنسی اور اخلاقی رکاوٹوں کوعبور کرنا باقی ہے۔
سٹیم سیلز جسم میں کسی بھی قسم کے خلیہ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہاں تک کہ یہ خون اور ہڈیاں بھی بن سکتے ہیں اور اس کے علاوہ رگ و ریشے اور جلد بھی بن سکتے ہیں۔
جاپان کی کیوٹو یونیورسٹی میں گذشتہ سال سٹیم سیلز سے قابل استعمال منی بنائی گئی تھی اور اب انہوں نے بیضوں یا انڈوں کے بنانے میں بھی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
انہوں نے دو ذرائع سے سٹیم سیلز اکٹھا کیے ایک جین یا بچہ کی ابتدائی صورت سے اور دوسرے جلد سے مماثل خلیوں سے اور انھیں سٹیم سیلز میں تبدیل کرنے کے لیے ری پروگرام کیا گیا۔
’سائنس‘ نامی جریدے میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلے قدم کے طور پران سٹیم سیلز کو بیضوں کی ابتدائی صورت میں تبدیل کیا گیا۔ پھر اس کے ساتھ دوسرے اقسام کے خلیوں کی مدد سے ایک بچہ دانی تیار کی گئی جن میں انڈوں کی ان ابتدائی شکلوں کو رکھا گيا اور پھر اسے ایک چوہیا کے جسم میں داخل کر دیا گیا۔
چوہیا کے جسم میں ان انڈوں کو تیار ہونے اور ان کی نشونما کے مواقع ملے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انڈوں کو حاصل کرنے کے لیے آئی وی ایف تکنیک کا استعمال کیا گیا اور ایک چوہے کی منی سے اس میں تخم ریزی کی گئی اور عمل تولید کے مرحلے سے گذرنے والے ان انڈوں کو ایک چوہیے کے جسم میں ڈالا گیا۔
کیوٹو یونیورسٹی کے ڈاکٹر کاٹسوہیکو ہیاشی نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ان لوگوں نے اس سے چوہوں کے صحت مند بچے تیار کر لیے ہیں۔‘
ان بچوں کو بعد میں خود کے بچے ہوئے جن کی دادی ماں ایک تجربہ گاہ میں ایک خلیہ محض تھیں۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیق کا حتمی مقصد بانجھ لوگوں میں بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا۔
بہر حال ڈاکٹر ہیاشی نے کہا کہ ابھی یہ بہت دور کی بات ہے۔ انھوں نے کہا ’مجھے یہ کہنے میں ذرا بھی تامل نہیں کہ انسانوں میں اس کا فوری استعمال ممکن نہیں کیونکہ نہ صرف اس میں ابھی سائنسی پیچیدگیاں ہیں
 via..bbc.comبلکہ اس میں ضابطہء اخلاق کا معاملہ بھی ہے۔‘


No comments:

Post a Comment

please use decent language and content to post your comments thanks